مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے علما سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ اپنے والد میاں شریف مرحوم کے ساتھ علما کی محفلوں میں بیٹھتا اور سیکھتا رہا۔پاکستان کے قیام کا مقصد سامراج اور ہندو کی غلامی سے نجات حاصل کر کے عدل کا نظام قائم کرنا تھا۔پاکستان کے قیام کا مقصد اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام تھا۔بنگلہ دیش جو مشرقی پاکستان اور ہمارے دل کا ٹکڑا تھا' معاشی طور پر پاکستان سے زیادہ مضبوط ہو گیا۔خدائے بزرگ و برتر کی قسم' حکومت میرا متمعِ نظر نہیں۔انہوں نے کہا کہ میری ایک ہی خواہش اور جسجتجو ہے کہ وطنِ پاک کے لئے جو کر سکوں کر جاؤں۔میں نے عوام کی خدمت کے لئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے۔آج ہم صحیح راہ نہ متعین کر سکے تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔سوچنا چاہئے کہ کیا وجہ ہے کہ ہمارا ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے رہ گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024