پاکپتن: مون سون بارشوں نے سابقہ ادوار کے نمائندوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا , شہر فرید کے مسائل کے حل کا عزم لے کر آیا ہوں: رانا اویس
پاکپتن(نامہ نگار)عوامی پارٹی پاکستان کے پی پی 192 سے امیدوار رانا اویس عابد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو جہاز کے نشان پر مہر لگائیں،عوام پارٹی کا کامیاب کروائیں تاکہ آپ کے مسائل حل ہو سکیں،عام شہری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکپتن کے مسائل کے حل کا عزم لے کر آیا ہوں،انشاءاللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہوں گا،سابقہ ادوار کے دوران پاکپتن پر مسلط نمائندوں نے شہر کی فلاح کےلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے،مون سون کی بارشوں نے نمائندوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، کامیاب ہو کر شہر کی فلاح و بہبود کےلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں پاکپتن سے منتخب ہونیوالے نمائندوں نے کرپشن کے سوا ضلع میں کچھ نہ کیا ہے جس کی وجہ سے عوام ایسا نمائیندہ چاہتی ہے جو ضلع کے لیے کام کرے اور کرپشن کے خلاف جہاد کرے پاکپتن کے شہر اور دیہاتوں میں 72 مربع اراضی سے بے مالک ہونیوالے متاثرین کے مالکانہ حقوق کی بحالی کا مسئلہ ہم ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے اور مالکان کو ان کے حقوق دلوا کر دم لیں گے ۔