الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کی نا اہلی کے بعد راولپنڈی کےحلقے این اے 60 میں انتخابات موخرکردیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں دوبارہ الیکشن کے شیڈول کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ ایک امیدوار کے الیکشن سے باہر ہونے پر تمام جماعتوں کو یکساں مواقع نہیں مل رہے۔یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔