سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فوج اور پولیس نے ضلع کلگرام میں سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔جس کے بعد کشمیری سرآپا احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے اور بھارتی فوج پر پتھراؤ کیا، فوج نے کیشدگی کے پیش نظر علاقے کا مکمل محاصرہ کیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔آپریشن آج صبح سویرے کیا گیا۔ جعلی مقابلے کے بعد مشتعل لوگ احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔