اسلام آباد کے ایک جج کا بیان پڑھا جس پر بہت افسوس ہوا،بیانات ناقابلِ فہم اور ناقابلِ قبول ہیں:ثاقب نثار
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور عدلیہ سربراہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم پر کسی کا دبا ئونہیں، ہم پوری طرح آزاد اور خود مختار کام کر رہے ہیں ۔ اتوار کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے ایک جج کا بیان پڑھا جس پر بہت افسوس ہوا، عدلیہ کے سربراہ کے طور پر یقین دلاتا ہوں کہ ہم پر کسی کا دبا ئونہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم پوری طرح آزاد اور خود مختار کام کررہے ہیں، ہمارے ججوں پر کہیں کوئی دبائو نہیں، اس طرح کے بیانات ناقابلِ فہم اور ناقابلِ قبول ہیں، جائزہ لیں گے کہ جج کے خلاف کیا قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے اور حقائق قوم کے سامنے لائیں گے، میں سختی کے ساتھ واضح کررہا ہوں کہ ہم پر کوئی دبا ئونہیں۔