چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی کراچی آمد کے موقع پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سرکاری کوارٹرز میں رہنے والے افراد گھر خالی کرانے کے نوٹس ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اتوار کو بھی اہم مقدمات کی سماعت کی ۔سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر مارٹن کوارٹرز اور ایف سی ایریا کے رہائشیوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ وہ سرکاری کوارٹرز خالی کرانے کے نوٹس دیئے جانے پر احتجاج کر رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024