روس کے وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے۔ سرگئی لاروف نے مطالبہ کیاکہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار روسی خاتون بوتینا کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکا نے حال ہی میں روسی شہری اور سابقہ طالبہ بوتینا کو گرفتار کیا تھا اور روس کیلئے جاسوسی کا الزام لگا کر جیل بھیج دیا تھا۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوںنے اپنی رپورٹ میں کہاکہ بوتینا امریکی سیاسی نظام اور محکمہ انصاف میں سرایت حاصل کرکے روس کو فائدہ پہنچانا چاہتی تھی۔ بوتینا عالمی تعلقات میں ڈگری رواں سال مئی میں ایک امریکی یونیورسٹی سے لی تھی۔لاروف نے امریکی ہم منصب سے کہاکہ بوتینا کو فوری طور پر رہا کردیا جائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024