اسد عمر کی ریلی کے دوران ہوائی فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کراچی کمپنی نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارNA 54 اسد عمر کی ریلی کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا اسد عمر اور زلفی بخاری کراچی کمپنی الیکشن کیمپ میں کارنر میٹنگ میں ریلی کے ذریعے آرہے تھے پولیس کے مطابق کچھ شرارتی عناصر نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی ہے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔