سو نے کے ورق سے سجی آئس کریم تیار
نیویارک (نیٹ نیوز)گرمیوں میں ٹھنڈی ٹھار آئس کریم کھانے کا بھی الگ ہی مزہ ہے۔ نیو یارک کے ایک ریسٹورنٹ میں سو نے کے ورق میں لپٹی آئس کریم بھی خوب توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ایک آئس کریم پارلر میں 24قیراط سونے کے ورق سے سجی اس آئس کریم کی سجاوٹ میں تتلیاں استعمال کی گئی ہیں۔