مکرمی! ہمارے ملک پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں 1 ڈالر 130 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا ہے یہ امر نہایت تشویشناک ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں زرِ مبادلہ ذرائع نہیں ہیں اور ہمیں ادائیگیوں کے خسارے کا سامنا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی کے باعث در آمدی بل کا حجم مزید بڑھ جائے گا جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی تیار کردہ اشیاء پر اضافی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ حکومت کو فی الفور روپے کی قدر قیمت میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی وگرنہ عوام اس کے ناقابل برداشت بوجھ تلے دبتے جائیں گے۔ (رخسار ملک، لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024