گٹکا ،چھالیہ ،پان،نسوار،مین پوری شیشہ ، کے خلاف صحت آگاہی واک
کراچی(لیڈی رپورٹر)سحر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کراچی یوتھ اسٹیڈی سرکل کے اشتراک سے گٹکا ،پان،چھالیہ ،مین پوری،سگریٹ،شیشہ سے پیداہونے والی مہلک بیماریوں سے آگہی مہم کے سلسلے میں حلقہ NA245(بابری چوک) گرومندرسے صحت آگہی واک کا آغازکیاگیا ۔واک سحر اور یوتھ اسٹڈی سرکل کے عہدیداران کے علاو ہ سول سوسائٹی کے نمائندے ،طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ریلی بابری چوک سے بزنس ریکاڈرروڈ،رکشہ اسٹینڈ،فاطمہ بائی ہسپتال،لسبیلہ چوک نستر چوک سے ہوتی ہوئی ،تین ہٹی پر اختتام پذیر ہوئی ۔واک کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر اعظمی نے کہاکہ سن 1970ء اور 1980ء کی دہائی میں گلے کے کینسر کی تعدادمیں اوسطاًشرح 0.3تھی ،مگر آج ان کی شرح میں 37فیصد تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے۔