سندھ کے عوام سازشوں کو جانتے ہیں، ہم عوام کی طاقت سے وفاق میں حکومت بنائیں گے: بلاول بھٹو زرداری
ننگر پارکرمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ،کسی جماعت نے غربت کا مقابلہ کرنے کا پروگرام نہیں دیا لیکن پیپلز پارٹی ہمیشہ غربت کا مقابلہ کرتی ہے، یہ ان کی پہلی انتخابی مہم ہے اور اب پارٹی شروع ہورہی ہے، ان کی جدوجہد بیروزگاری،غربت، ظلم اورنفرت کےخلاف ہے. انہوں نے کہا کہ مخالفین نے پیپلز پارٹی کے سامنے کٹھ پتلی اتحاد کھڑے کیے ہیں لیکن سندھ کے عوام سازشوں کو جانتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کٹھ پتلی اتحاد کو شکست دی ہے، عوام کی طاقت سے وفاقی حکومت بنائیں گے. بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ،وہ اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے اقتدار چاہتے ہیں،وہ وفاقی حکومت میں آئے توبھوک مٹاﺅ پروگرام کے تحت فوڈ کارڈ دیں گے،خواتین معیشت میں اپنا کردار ادا کریں گی،کاروبار میں اضافہ ہوگا،فوڈ اسٹورز تھر کی ماں بہنیں چلائیں گی, خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے۔