گوجرہ میں غزالی کے فن اور شخصیت پر شاندار تقریب
رپورٹ/ انور ندیم گوجرہ
غزالی شاعری اور فنِ مُصّوری میں گوجرہ کا ایک شاندار حوالہ اور پہچان ہیں۔ انہوں نے یہ مقام اپنی خدا داد صلاحیتوں اور محنت سے حاصل کیا ہے۔ مُصّور رائیٹرز کلب کے زیر اہتمام غزالی کے فن اور شخصیت کے حوالے سے منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں سیف اللہ چیمہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر غلام علی طاہر بیگ، شاہد اقبال شیروانی، سید اجمل حُسین بخاری، سید اذلان شاہ، عمیر احمد، خالق صنم، قاری سردار محمد، چودھری صفدر علی، جمیل عاجز، تبسم بٹالوی، عامر ڈینٹیل، فاروق عابد، ماسٹر ناظر حسین، صدیقی نجمی، اسلم عارفی، سلیم لکّی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایسے فنکار اور شعر و سُخن میں نام پیدا کرنے والے اہل علاقہ کیلئے قابلِ فخر ہوتے ہیں۔ ان کی تخلیقات کی جِدّت ان کیلئے نئی راہیں بڑی کامیابی کے ساتھ متعین کرتی ہیں۔ بانی و صدر مصور ویلفیئر کونسل حافظ عباس علی، میاں زاہد رزاق اور میاں رضوان افضل سمیت شہر کے دیگر علمی و ادبی، سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے اہلِ ذوق کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور غزالی کی شخصیت اور فن کو خوب سراہا۔ بعد ازاں غزالی نے اہل قلم، احباب اور اہل ذوق کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا ادبی اور فنکارانہ سفر جاری رکھنے کا عہد کیا۔