صدرآصف علی زرداری نے آٹھ واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے، وزیرخزانہ ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ کمیشن کے چیئرمین ہوں گے۔
صدرآصف علی زرداری نے آئین کی شق ایک سوساٹھ ایک کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیا ہے۔ چاروں صوبائی وزراء خزانہ کمیشن کے ارکان ہوں گے۔ چاروں صوبائی گورنر کی مشاورت سے ہرصوبے سے ایک ایک نجی رکن کمیشن میں بطوررکن شامل ہوگا۔ کمیشن وفاق اورصوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم، وفاق کی جانب سے صوبوں کوگرانٹس اورایڈ دینے کے امورکا فیصلہ کرے گا۔ کمیشن کا اجلاس ہرتین ماہ کے بعد باقاعدہ ہوگا اورایوراڈ پرعملدرآمد کے حوالے سے کمیشن مانیٹرکرے گا۔ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کوسابقہ حکومت نےاکیس جولائی دوہزارپانچ کو تشکیل دیا تھا اور عام انتخابات کے بعد موجودہ حکومت نے چوبیس جولائی دوہزارنوکو کمیشن کی تشکیل نوکی تھی، جس نے دسمبر دوہزارنومیں نئے ایوارڈ کیلئے تجاویز دیں اوراس پرصدر نے دستخط کرکے اجراء کیا جویکم جولائی دوہزار دس سے نافذ ہو چکا ہے۔ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی بیس جولائی کومیعاد ختم ہونے پرصدرنے نیا قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیا ہے۔