مکرمی! عدلیہ کی آزادی اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے شریف برادران کی خدمات اور کوششیں قابل ستائش ہیں۔ مگر آپ کی براہ راست حکومت میں ریونیو کورٹس میں دنیا جہاں کا گپ اندھیرا ہے۔ سائل مارے مارے پھر رہے ہیں حتیٰ کہ معمولی نوعیت کے مقدمات بھی 4/5 سال سے فیصلوں کے منتظر ہیں اور بعض تو 10 سال سے لٹکے ہوئے ہیں۔ گزارش ہے کہ پنجاب کی عدالتوں میں جوڈیشل پالیسی یا کوئی ایسا عدالتی فریم ورک بنایا جائے کہ پنجاب کے لوگوں کو پنجاب کی حد تک دنیا کا تیز ترین انصاف مل سکے۔ (ارشد محمود D.H.A51-C لاہور فون نمبر: 0300-8669123 )
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024