موجودہ حکومت کے 1½ سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے قومی خزانے پر تقریباً 3 کھرب روپے قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے پاکستان اس وقت 50 ارب ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے ہماری معیشت پر آئی ایم ایف‘ ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک نے ظالمانہ پنجے گاڑ رکھے ہیں ہم پر امریکہ کے مفادات کی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ قرضے لینے والا کشکول ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا پھر ہم اپنے فیصلے امریکی اثر سے آزاد ہو کر قومی مفاد میںکیسے کر سکتے ہیں۔میری حکمران پارٹی سے گزارش ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو کے منشور اور پالیسی کو بدنام نہ کریں بلکہ جس نعرہ پرا قتدار حاصل کیا ہے یعنی روٹی‘ کپڑا اور مکان اس پر عمل کریں۔
(مہر منظور … ساہیوال سرگودھا) فون نمبر 0306-6711881
(مہر منظور … ساہیوال سرگودھا) فون نمبر 0306-6711881