برسلز (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے انتخابات میں مسلم لیگ ق کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر چودھری شجاعت حسین کے حق میں نعرے لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کارکنان رات گئے تک اکٹھے رہے اور مسلم لیگ ق اور چودھری شجاعت حسین کے حق میں نعرے لگاتے رہے رات گئے منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ق یورپ کے چیف آرگنائزر چودھری اکرم منہاس بھی اچانک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ گئے۔ چودھری اکرم منہاس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اب بھی چودھری شجاعت حسین کی کامیاب پالیسیوں اور کارناموں کی طرف ایڑھیاں اٹھا اٹھا کر دیکھ رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کی کامیابی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام اب بھی انہیں اسی طرح پسند کترے ہیں۔
جشن
جشن