برسلز (نامہ نگار) بیلجیئم کی حکومت نے 18 جولائی 2009ءسے امیگریشن پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت بیلجیئم نے ان تمام افراد کو ترجیحی بنیادوں پر امیگریشن دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ عرصہ پانچ سال سے بیلجیئم میں مقیم ہیں اور جو اپنے بچوں سمیت ساتھ 31 مارچ 2007ءسے پہلے قانونی حیثیت حاصل کرنے کی درخواست دے چکے ہوں۔ ذرائع کے مطابق ایسے افراد کو ترجیح دی جائے گی جو کام کرتے ہوں اور کام کا اجازت نامہ بھی رکھتے ہوں۔ امیگریشن کے حوالے سے مزید تفصیلات وزارت داخلہ حکومت بیلجیئم کی طرف سے جلد ہی جاری کر دی جائیں گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024