کراچی(آن لائن) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹو نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پارٹی نہیں۔ زرداری نے کرپٹ لوگوں کو اعلیٰ عہدوں پر لگا رکھا ہے۔ کالا باغ ڈیم بنایا گیا تو سندھ بنجر ہوجائیگا۔ ایم کیو ایم کا کوئی منشور نہیں صرف اقتدار ان کی منزل ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت انتہائی کمزور ہے اور پنجاب کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے۔ زرداری کو اب نوازشریف سے ملاقاتوں کیلئے لاہور جانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی خود مختاری دیئے بغیر وفاق مضبوط نہیں ہوسکتا۔ سندھ آدھا ایم کیو ایم اور آدھا ڈاکوئوں اور وڈیروں کے ہاتھوں میں ہے۔ سرحد میں جنگ لگی ہے جبکہ بلوچستان کے حالات بھی قابو سے باہر ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو درخواست دی ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کا پیچھا نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو کو پولیس نے قتل کیا لیکن ہدایات اسلام آباد سے دی گئیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024