لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت اور یو ایس ایڈ پروگرام کے درمیان ٹیچر ٹریننگ کے 5 سال کے پروگرام پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ پنجاب کی طرف سے صوبائی وزیر تعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمن اور یو ایس ایڈ کی طرف سے رابرٹ ویلسن نے اس پروگرام پر دستخط کیے۔ اس پروگرام کے تحت 15 یونیورسٹیوں اور 75 کالجوں کے ٹیچروں کو ٹریننگ دی جائے گی اور یہ پروگرام 5 سال پر محیط ہوگا اس پر 75 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر رابٹ ویلسن نے بتایا کہ وفاقی سطح پر بھی اس طرح کا پروگرام کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں اور اب دوسرے فیز میں چاروں صوبوں میں اس پر کام کیا جارہا ہے۔ اس کیلئے امریکی حکومت اب تک پاکستان کو صحت تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبہ جات میں 3.4 بلین کی امداد دے چکی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38