لاہور (کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو 100 فیصد شفاف بنانے کیلئے اس سال ایک نیا نظام متعارف کرا رہی ہے۔ ’’سیف سکورنگ سسٹم (ٹرپل ایس)‘‘ کے نام سے متعارف کرائے جانے والے اس سسٹم کے تحت امیدوار مخصوص جوابی کاپیوں پر ٹیسٹ دیں گے جو دو شیٹوں پر مشتمل ہوں گے۔ اوپر شیٹ رنگدار ہوگی جس پر دائروں کی نیلے بال پوائنٹ پین سے بھرا جائے گا جبکہ نچلی شیٹ کاربونائزڈ ہوگی اور اوپری شیٹ پر بھر گئے دائروں کا عکس اس پر منتقل ہوجائے گا۔ امیدوار ٹیسٹ کے بعد اوپری شیٹ امتحانی عملے کے حوالے کردے گا جبکہ نچلی شیٹ اپنے ساتھ لے جائے گا۔ یونیورسٹی اسی روز اپنی ویب سائٹ پر جوابی کلید (Answer key) جاری کردے گی جس کی مدد سے امیدوار اپنا رزلٹ خود تیار کرسکے گا۔ یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر ملک حسین مبشر نے منگل کے روز علامہ اقبال میڈیکل کالج میں انٹری ٹیسٹ 2009ء پر تعارفی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 27 ستمبر کو صوبے کے 12 شہروں میں بیک وقت ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38