کوٹ ادو (خبر نگار) ملک کے آبی ذخائر تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی آمد 3 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اخراج کم ہونے کے باعث ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب دریائے کابل میں بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور دریائے سندھ میں پانی کے بہائو میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی مجموعی آمد 3 لاکھ 1 ہزار 735 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا جا رہا ہے۔ 1 لاکھ 31 لاکھ 735 کیوسک پانی ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 50 لاکھ 9 کیوسک ہو گئی ہے جبکہ ارسا کی ڈیمانڈ پر 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ ارسا کی ڈیمانڈ پر منگلا ڈیم سے 35 ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا جا رہا ہے جبکہ آمد 50 ہزار 835 کیوسک سے ڈیم میں پانی کے ذخیرے کی سطح 1180.05 فٹ پر پہنچ گئی ہے جو ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1202 فٹ سے صرف 22 فٹ کم ہے۔ ادھر دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ اس وقت یہاں 96 ہزار کیوسک پانی کا بہائو ہے جبکہ دریائے سندھ میں بھی پانی کے بہائو میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ کالاباغ کے مقام پر اپ سٹریم کی طرف 2 لاکھ 20 ہزار 986 کیوسک‘ ڈائون سٹریم کی طرف 2 لاکھ 12 ہزار 586 کیوسک پانی کا بہائو ہے۔ چشمہ بیراج میں 2 لاکھ 28 ہزار 554 کیوسک پانی آ رہا ہے جبکہ 2 لاکھ 24 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ تونسہ بیراج کے مقام پر اپ سٹریم کی طرف 2 لاکھ 8 ہزار 349 کیوسک جبکہ ڈائون سٹریم کی طرف صوبہ سندھ کی جانب پانی کے بہائو کی شرح 1 لاکھ 79 ہزار 597 کیوسک ہے۔ گدو بیراج پر اپ سٹریم کی طر ف1 لاکھ 49 ہزار 581 کیوسک‘ ڈائون سٹریم کی طرف 1 لاکھ 13 ہزار 150 کیوسک‘ سکھر بیراج پر اپ سٹریم کی طرف 99 ہزار 30 کیوسک‘ ڈائون سٹریم کی طرف 44 ہزار 810 کیوسک‘ کوٹری بیراج کے مقام پر اپ سٹریم کی طرف 24 ہزار 948 کیوسک اور ڈائون سپریم کی جانب 16 ہزار 323 کیوسک پانی کا بہائو ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر اپ سٹریم کی طرف 84 ہزار 334 کیوسک‘ ڈائون سٹریم کی طرف 48 ہزار 439 کیوسک‘ دریائے راوی میں بلوکی ہیڈورکس پر اپ سٹریم کی طر ف35 ہزار 114 کیوسک جبکہ ڈائون سٹریم کی جانب پانی کے بہائو ک یشرح 3 ہزار 114 کیوسک ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024