کراچی (مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں ایک روزکی مندی کے بعد منگل کے روز تیزی کی لہر پر کے ایس ای 100 انڈیکس 71.59 پوائنٹس کے اضافے پر 7782.23 پر بند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 20ارب 13کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی غالب رہی۔ تفصیلات کے مطابق ایک روز مندی پر حصص کی قیمتیں نچلی سطح پر آنے کے باعث سرمایہ کاروں نے اس کا فائدہ اٹھا کر بینکنگ‘ آئل اینڈ گیس‘ سیمنٹ سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پر کم داموں پر خریداری کرکے اسے اگلے روز کی متوقع تیزی کی توقع پر حاصل کر لئے تاکہ تیزی کی صورت میں انہیں خاطر خواہ منافع حاصل ہو سکے جس کے باعث حصص کے کاروبار میں تیزی کا رحجان پایا گیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024