زرداری کے قریبی وزراء رحمن ملک‘ پرویز اشرف جاکھرانی اور مشیر ڈاکٹر عاصم کو فارغ کیے جانے کا امکان
اسلام آباد (سجاد ترین/ اعزاز سید) وزیراعظم اور ایوان صدر کے درمیان کابینہ میں ردوبدل بارے مشاورت آخری مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے نواب یوسف تالپور‘ میاں رضا ربانی‘ ڈاکٹر صفدر علی عباسی‘ سینیٹر صلاح الدین ڈوگر کو کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ وزیر داخلہ رحمن ملک‘ وزیر صحت اعجاز جاکھرانی ‘ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم ‘ راجہ پرویز اشرف کو کابینہ سے فارغ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر اور وزیراعظم کے درمیان مشاورت کے دوران یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ وزیر داخلہ صوبہ سرحد سے تعلق رکھنے والی پیپلزپارٹی کی کسی شخصیت کو بنایا جائے۔ کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے مشاورت آئندہ 72 گھنٹوں میں مکمل ہو جائے گی جس کے بعد نئی کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں وزراء کی اپنی بنائی ہوئی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں صدر آصف علی زرداری کے قریب سمجھے جانے والے وزراء کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ’’وقت نیوز‘‘ کو ذمہ دار حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کا یہ فیصلہ بنیادی طور پر کابینہ کے ذریعہ ملک میں گڈ گورننس متعارف کروانے کی کوشش ہے۔
وزراء فارغ
وزراء فارغ