بہاولپور (الیاس ذاکر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئے صوبوں کی تشکیل آئینی معاملہ اور پارلیمنٹ ہی اس کی مجاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بہاولپور ڈویژن کی ترقی کیلئے آئندہ سالوں میں 47 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا فوڈ سٹیمپ سکیم کو شفاف بنایا جارہا ہے اور نظرثانی کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب کے 36 اضلاع کے ہسپتالوں میں ساڑھے 13 ارب روپے کی ادویات دی جائیں گی اور بہاولپور ڈویژن میں 12 دانش سکول قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا اس سال 58 لاکھ ٹن گندم خریدی ہے جو ریکارڈ ہے۔ انہو ںنے کہا پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کررہے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے بارے میں انہوں نے کہا وفاقی حکومت سے کہا ہے پنجاب کا پورا خیال رکھے۔ انہوں نے کہا کرپشن مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا بہاولپور میں نیا صنعتی علاقہ قائم کیا جائے گا جس کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024