سٹیٹ بینک نے مائیکرو فنا نس اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے آئی ایس ایف کے تحت 215 ملین روپے فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی
کراچی (ثناء نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے منگل کو پاکستان مائیکروو فنا نس نیٹ ورک اور این آرایس پی مائیکرو فنا نس بینک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے، جن کے تحت سٹیٹ بینک اداروں کو مستحکم بنانے کے لئے قائم فنڈ کے تحت مجموعی طور پر 215 ملین روپے فراہم کرے گا۔ اس انتظام کے تحت سٹیٹ بینک ملک میں مائیکرو فنا نس کے فروغ کے لئے آئندہ پانچ برسوں کے دوران پاکستان مائیکرو فنا نس نیٹ ورک کو 133 ملین روپے اور این آر ایس پی مائیکرو فنا نس بینک کو ایک برس کے عرصے کے دوران 82 ملین روپے فراہم کرے گا۔