لندن (اے ایف پی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژان ڈی ہوپ شیفر نے برطانیہ کے دورے کے دوران خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے‘ یا کتنا بھی نقصان اٹھانا پڑے نیٹو وہاں سے نکالنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان سے نیٹو کی افواج کو واپس بلانے کا مطلب ہو گا کہ آپ القاعدہ کو وہاں کھل کھیلنے کا موقع دے رہے ہیں۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے یہ بیان ایک ایسے موقعہ پر دیا ہے جب افغانستان میں اتحادی فوجوں کے جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔ 2001ء کے بعد سے اب تک ایک مہینے میں اتحادی فوج کے افغانستان میں اتنے فوجی ہلاک نہیں ہوئے جتنے کہ رواں مہینے میں ہو چکے ہیں۔ پیر کے دن ایک بم دھماکے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے جس سے اس مہینے جولائی میں مرنے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد پچپن ہو گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38