6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے:  ڈاکٹر فہد وحید

Jan 22, 2025

کرم پور (نامہ نگار) ضلع وہاڑی میں انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے سی ای او صحت وہاڑی ڈاکٹر فہد وحید  نے اس بارے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے ہم سب نے مل کر قوم کے نونہالوں کو حفاظتی قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچانا ہے جس کیلئے انسداد پولیومہم 3 فروری سے 7فروری تک جاری رہے گی جس میں 6 لاکھ 41 ہزار220بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے 

مزیدخبریں