معاشی بحالی کا انحصار ایس ایم ایز کو  بااختیار بنانے پر ہے، ڈاکٹرساجد امین  

Jan 22, 2025

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان کی اقتصا دی بحالی کا انحصار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے، مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور نجی شعبے کی مکمل صلاحیتوں کو کھولنے کے لیے مربوط پالیسیاں اپنانے پر ہے۔ ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے  سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین جاویدنے فوری اقتصادی اثرات کے حامل شعبوں کو ترجیح دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مینوفیکچر نگ اور ایس ایم ای سیکٹرز پر توجہ دی جانی چاہیے جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے۔اگرچہ دوست ممالک سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے۔

مزیدخبریں