شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے دیانتدار قیادت کے فقدان کی وجہ سے گیس تیل کوئلے کی دولت سے مالامال ملک بدحالی کا شکار ہے عوام کرپشن بدامنی اورمحرومیوں کی وجہ سے مایوسی میں مبتلا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا کہ ترقی و خوشحالی اورمسائل کے حل کیلئے کرپٹ سیاستدانوں سے نجات ناگزیر ہے پی ٹی آئی قوم کو کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔
پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی:ناصر محمود واہگہ
Jan 22, 2025