قومی اسمبلی کے ایوان نے مچھلی منڈی کو مات دے ڈالی

Jan 22, 2025

عبدالستار چودھری 

قومی اسمبلی کے ایوان نے مچھلی منڈی کو بھی مات دے ڈالی، وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد کے ساتھ ہی پی ٹی آئی ارکان نے شدید نعرے بازی شروع کر دی جب کہ پیپلزپارٹی ساری کارروائی میں تماشا دیکھتی رہی۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ایوان دیکھو دیکھو کون آیا چور آیا چور آیا کے نعروں سے گونجتا رہا۔ ظالمو جواب دو، خون کا حساب دو، خان کو رہا کرو، کے بھی نعرے لگائے جاتے رہے۔ پی ٹی آئی کے اراکین ایوان میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے داخل ہوئے جس "گولی کیوں چلائی" کے نعرے درج تھے۔ پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو دیکھ کر اردلی اردلی کی آوازیں نکالتے رہے۔ جس کے جواب میں حکومتی اراکین بھی  پنکی گوگی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی کے نعرے لگاتے رہے۔ اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی کے باعث سپیکر نے اجلاس ایجنڈا مکمل ہونے سے قبل ہی آج تک ملتوی کر دیا۔

مزیدخبریں