پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مجھے ایک موقع دے دیں تو میں ملک اور عوام کی قسمت بدل دوں گا، ہمارے منشور میں گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست نہیں، باقی جماعتیں، سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست میں مصروف ہیں، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو مسائل کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان کے عوام کو اگر نفرت اور تقسیم کی سیاست چاہیے تو پھر شیر کو ووٹ دیں لیکن اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ملک کی قسمت بدلنی ہے اور نئی قیادت کو سامنے لانا ہے تو پھر تیر پر مہر لگائیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں قائد عوام ذوالفقار بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید کے نامکمل مشن کو مکمل کروں گا جس کے لیے عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو تمام مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے، ہمارے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنے کے لیے یہ الیکشن لڑ رہا ہوں، بھٹو اور بینظیر کے نظریے پر عمل کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، اس وقت ملک میں مہنگائی، غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری جانب بھائی کو بھائی سے لڑایا جا رہا ہے، ہم اس نفرت کو ختم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت تاریخی معاشی بحران سے گزر رہا ہے، اس سے قبل جب پیپلزپارٹی کو حکومت ملی تو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام شروع کیا تھا، اب دوبارہ موقع ملا تو اس میں اضافہ کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمیں اقتدار ملا تو 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک کے تمام مکاتب فکر کے مسائل حل کریں گے، ہم کسانوں کے لیے کسان کارڈ لے کر آئیں گے۔سا بق وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے محنت کشوں اور مزدوروں کے لیے بھی مزدور کارڈ لے کر آئیں گے تاکہ ان کو حق مل سکے، اس کے علاوہ نوجوانوں کو بھی یوتھ کارڈ دیں تاکہ روزگار ملنے تک ان کی مدد ہو سکے، تعلیم اور صحت کی سہولیات دہلیز پر مہیا کریں گے