بلاول اور آصفہ آج ساہیوال میں جلسے سے خطاب کریں گے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری آج ہاکی سٹیڈیم ساہیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔عام انتخابات کیلئے 2024ء کے حوالے سے انتخابی مہم کے سلسلے میں پیپلز پارٹی آج ساہیوال میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے ساہیوال کے ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جلسے سے ایک روز قبل ہی کارکنوں کی بڑی تعداد پارٹی پرچم اٹھا کر ساہیوال کے ہاکی سٹیڈیم میں پہنچ گئی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے بازی کی۔

ای پیپر دی نیشن