گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے میں مستقل اور عارضی تجاوزات ختم کرنے کے لئے پنجاب کے غیر منقولہ سرکاری املاک آرڈیننس 2022ء پر دستخط کر دیئے ہیں۔قانون کے مطابق متعلقہ افسر ناجائز تجاوزات کرنے والے کے خلاف مقرر ہ وقت میں فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا اور ضلعی کمشنر کو سول جج کے اختیارات حاصل ہوں گے۔حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کو دوبار دو دو دن کا نوٹس دیا جائے گا جس کے بعد 14 دن کے اندر متعلقہ افسر کے سامنے پیش نہ ہونے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024