
آگ 20 منزلہ رہائشی عمارت کے 18 ویں فلور پر لگی‘ ریسکیو آپریشن میں 13 فائر انجنز اور سات واٹر جیٹی نے حصہ لیا
بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں ا?تشزدگی کے نیتجے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ آگ لگنے کا واقعہ ہفتہ کو صبح 7بجے پیش آیا ، آگ 20 منزلہ رہائشی عمارت کے 18 ویں فلور پر لگی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے 20 منزلہ رہائشی عمارت کملا بلڈنگ کے 18 ویں فلور پر لگی ، یہ عمارت گاندھی اسپتال کے قریب واقع ہے۔ممبئی کے مئیر کشور پیڈنیکر نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو کا کام مکمل کر لیا گیا ہے آگ کو بجھا دیا گیا ہے ، 6 معمر افراد کو آکسیجن کی ضرورت تھی جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ممبئی کے مئیر نے کہا کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے ، مگر دھواں بہت زیادہ ہے، جسے ختم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔فائر برگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم کو روانہ کر دیا گیا تھا، ریسکیو آپریشن میں 13 فائر انجنز اور سات واٹر جیٹی نے حصہ لیا۔فائر برگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آگ کیسے لگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لیول 3 کی آتشزدگی تھی۔