اقوام متحدہ نے مرک کمپنی کی تیار کردہ دوائی کی 105ترقی پذیر ممالک تک سپلائی کے لیے معاہدے کرلیے
اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مرک کمپنی کی تیار کردہ کووڈ 19 دوا کی 105 ترقی پذیر ممالک تک سپلائی کے لیے دودرجن سے زیادہ جنرک ادویات بنانے والی کمپنیوں سے معاہدے کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیسنز پیشنٹ پول نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت دوا ساز کمپنیاں مولنیوپیراویر نامی دوا کو مرک نے ریج بیک بائیو تھراپیوٹیکس کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔مولنیوپیراویر کو مرک نے ریج بیک بائیو تھراپیوٹیکس کے ساتھ مل کر تیار کیا ۔یہ دوا کووڈ کے مریضوں کو ابتدائی علامات کے ساتھ استعمال کرانے پر ہسپتال میں داخلے کا خطرہ 50 فیصد تک کم کردیتی ہے۔یورپی یونین اور امریکا میں اسے استعمال کرنے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔میڈیسنز پیشنٹ پول کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چارلس گور نے بتایا کہ یہ معاہدے عالمی سطح پر ہنگامی بنیادوں پر کووڈ علاج تک رسائی کے لیے ناگزیز قدم ہیں۔ادارے کے مطابق 11 ممالک کی 27 کمپنیاں بہت جلد مرک کی کووڈ دوا کو تیار کرنا شروع کردیں گی۔