Waqt News
Friday | May 20, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • پنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی کے25 منحرف ارکان نکال کر کسی پارٹی کی سادہ اکثریت نہیں
  • سری لنکا کی کابینہ کے 9 نئے وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • سپریم کورٹ کا حکم ، نیب نے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگا دی
  • ٹیکساس میں آگ لگنے سے سات ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلا جنگل جل کرراکھ
  • دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 52 کروڑ40 لاکھ 49 ہزار 571 ہوگئی

نئے نظام کی بازگشت

Jan 22, 2022 7:29 AM, January 22, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نئے نظام کی بازگشت

ملک بھر کے سیاسی ماحول میں اس وقت سب سے زیادہ چہ مگوئیاں صدارتی نظام حکومت کے بارے میں ہو رہی ہیں۔ ٹویٹر پر گزشتہ کئی روز سے ’’ملک کی بقا صدارتی نظام‘‘ ٹاپ ٹرینڈ کے طور پر چل رہا ہے جو یقینا اس نظام کے حامیوں کی جانب سے قومی ذہن سازی کی  کڑی ہے۔ کئی یار دوست صدارتی نظام کو غیر جمہوری نظام سمجھتے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں، صدارتی نظام کا شمار بھی جمہوری نظام میں ہی ہوتا ہے۔ ملک میں صدارتی نظام کیلئے آواز اٹھانے یا جدوجہد کرنے سے قبل صدارتی طرز حکومت کیا ہے اور پارلیمانی نظام کی نسبت اس میں کیا فرق ہے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔صدارتی نظام حکومت کی تین آزاد اور مربوط شاخوںیعنی قانون سازی ، ایگزیکٹو اور عدلیہ کے درمیان اختیارات کو الگ کرنے اور بانٹنے پر مبنی ہوتا ہے۔جمہوری صدارتی نظام کی سب سے بہترین اور بڑی مثال ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے۔یہ  ایسا ماڈل ہے جس کی صحیح معنوں میں پیروی صرف چند دیگر جمہوری ریاستوں ، جیسے ارجنٹائن ، برازیل ، میکسیکو اور فلپائن میں کی جاتی ہے۔جمہوریہ کی پارلیمانی شکل کے برعکس صدارتی نظام میں صدر  مضبوط اور آزاد چیف ایگزیکٹو ہے جس کے پاس وسیع اختیارات ملکی ، داخلی امور اور خارجہ پالیسی دونوں سے متعلق ہیں۔صدارتی نظام حکومت میں طاقت کا منبع صدر مملکت ہوتا ہے یعنی اس نظام میں تھوڑی سی آمرانہ جھلک ضرور نظر آتی ہے۔ صدر کا انتخاب براہ راست عوام کرتے ہیں ، صدر اپنی کابینہ تشکیل دے کر معاملات کو چلاتا ہے اور اکثر پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں ہوتا۔ پاکستان میں جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے وقفے وقفے سے صدارتی نظام کی خبریں گرم رہتی ہیں۔اس مرتبہ تو 

حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور

صدارتی نظام کی حمایت اور آگہی یعنی (سبز باغ) دکھانے کیلئے بڑے ٹی وی چینلز پر  مہم بھی چلائی گئی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کے حامی ملک میں صدارتی نظام کو رائج اور عمران خان کو بطور صدر مملکت دیکھنا چاہتے ہیں۔ قیاس آرائیوں کے باوجود دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہاں صدارتی نظام رائج ہو سکتا ہے یا نہیں۔پاکستان کا طرز حکومت وفاقی پارلیمانی ہے اور صدارتی طرز حکومت کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔ ہاں اگر کسی سیاسی جماعت کے پاس اکثریت ہو، تو آئین میں ترمیم کے ذریعے ایسا کیا جا سکتا ہے۔ لیکن آئینی ترمیم کے بغیر نظام کو بدلا نہیں جا سکتا۔ موجودہ صورت حال میں مجھے نہیں لگتا کہ ایسا قطعی طور پر ممکن ہے۔ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھی صدارتی نظام کیخلاف موثر آواز اٹھائی جا چکی ہے۔ اس ضمن میں بلاول زرداری نے تو باقاعدہ ’’دھمکی‘‘ بھی دی ہے کہ’’اگر ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کی کوشش کی تو یہ ملک کیلئے خطرناک ہو گا‘‘ ۔ سوال یہ  ہے کہ کیا صدارتی نظام حکومت پاکستان کو دگرگوں حالات سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دے گا؟ ماضی میں بھی تو مخلوط صدارتی نظام رہے ، کیا اس وقت حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ بنے تھے یا صرف زمینی خدائوں کی خدائی کا بھرم رکھنے کیلئے تھے؟ بقول حمزہ حامی 

وزیراعظم شہباز شریف کا آج (جمعہ کو) کراچی کا  دورہ کریں گئے

ہم نے رکھا ہے خدائوں کی خدائی کا بھرم 

ہم نے آخر میں خدائوں کی تراشی آنکھیں

 2016 میں ایک سینئر صحافی و نامور کالم نویس کے ہمراہ ہماری بنی گالہ میں خان صاحب سے تفصیلی ملاقات ہوئی تھی۔ خان صاحب مرکزمیں اس وقت چونکہ اپوزیشن میں تھے تو انتہائی پر عزم دکھائی دے رہے تھے کہ اگلی حکومت ان کی ہوگی ۔ان کا یہ عزم دیکھ کر مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہ مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے لیکن ہوا اس کے برعکس۔ 2017  میں تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے پنج ستارہ ہوٹل میں تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں تحریک انصاف کی ممکنہ حکومت کے ابتدائی 100 دن کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ عمران خان کچھ کر دکھانے کا ویژن رکھتے ہیں ۔اللہ نے خان صاحب کی سنی اور وہ اقتدارمیں آ گئے لیکن مسند اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک سال تک تو سمجھ ہی نہیں پائے کہ حکومت چلانی کیسے ہے۔ اب شاید خان صاحب کو شدت سے احساس ہو رہا کہ ان کا اقتدار ڈانوا ڈول ہے ۔ اگلے انتخابات میں عوام کے پاس جاکر ووٹ مانگنے کیلئے ان کے پاس کچھ نہیں۔ہو سکتا ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام کا رائج ہونا عمران خان کی بھی خواہش ہو۔  اقتدار کے ایوانوں سے یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ اب عمران خان صاحب بھی ’’سوچنے‘‘ پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ڈیلیور کرنا چاہتے ہیں لیکن تمام تر کاوشوں کے باوجود کر نہیں پا رہے۔ اگر خان صاحب نے اب عام آدمی کے بارے میں سوچنا شروع کر ہی دیا ہے تو انہیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ وہ کون سے عناصر ہیں جووزیر اعظم پاکستان کو’’ڈیلیور‘‘ نہیں کرنے دے رہے۔ انہیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ ملک میں نظام حکومت کو بدلنے کی بجائے اس میں پائی جانے والی خامیوں اور موشگافیوں کو ختم کیا جائے۔ انہیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ عام آدمی جسے پہلے دو وقت کی روکھی سوکھی میسر تھی اب اس کے قابل بھی نہیں رہا۔ انہیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ ان کے ’’وسیم اکرم پلس‘‘ کو چھ گیندوں پر 8 چھکے پڑ چکے ہیں جن میں سے 2 نو بالز ہیں۔ انہیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ عام شہری اب ان کی تجربہ گاہ کی مزید بھینٹ نہیں چڑھ سکتا۔خان صاحب کواپنے اردگرد نظر دوڑانی چاہئے اور دوستوں کے روپ میں چھپے  مخالفین سے جان چھڑانی چاہئے۔ آخر میں اقبال طارق  کا شعر  

کینیڈا نے دو چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

آج پھر آستین دیکھی اور 

آج پھر دوست یاد آئے مجھے

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • گندم کا اُمڈتا ہوا بحران 

    May 20, 2022
  • سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

    May 18, 2022 | 17:59
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی کے25 منحرف ارکان نکال کر کسی پارٹی کی ...

    May 20, 2022 | 16:29
  • سری لنکا کی کابینہ کے 9 نئے وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    May 20, 2022 | 16:21
  • سپریم کورٹ کا حکم ، نیب نے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگا ...

    May 20, 2022 | 16:00
  • ٹیکساس میں آگ لگنے سے سات ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلا جنگل جل ...

    May 20, 2022 | 15:48
  • دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 52 کروڑ40 ...

    May 20, 2022 | 15:41
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • خاموشی کی بھی ایک زبان ہوتی ہے!!!!!

    May 20, 2022
  • اب تو…لے کے رہیں گے آزادی 

    May 20, 2022
  • پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    May 20, 2022
  • گندم کا اُمڈتا ہوا بحران 

    May 20, 2022
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • 1

    ایک اور منی بجٹ؟ عوام پر مزید معاشی بوجھ نہ ڈالا جائے 

  • 2

    بابری مسجد کے بعد اب شاہی عید گاہ  بھی بھارتی جنونیت کا شکار 

  • 3

    صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے اور اس کے اثرات

  • 4

    بلاول بھٹو کا دورۂ امریکہ  تعلقات میں بہتری کا غماز 

  • 5

    حکومتی اتحادیوں کی جانب سے فوری فیصلوں کی ضرورت

  • 1

    جمعۃ المبارک ،    18 شوال 1443ھ‘ 20  مئی 2022ء 

  • 2

    جمعرات ، 17 شوال 1443ھ‘ 19 مئی 2022ء

  • 3

    بدھ ، 16 شوال 1443ھ‘ 18 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • وعدۂ علی ہجویری ؒیونیورسٹی لندن میں بھی فراموش

    May 20, 2022
  • ’’دامن کو آج ان کے حریصانہ کھینچئے‘‘

    May 20, 2022
  • سابقہ حکومت، ایک متفقہ بیانیہ

    May 20, 2022
  • وفاقی شرعی عدالت کا سود کے خلاف تاریخی فیصلہ!

    May 20, 2022
  • گھبرانے والی کوئی بات نہیں

    May 20, 2022
  •  مجھے کچھ عرض کرنا ہے!

    May 20, 2022
  • وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ

    May 20, 2022
  •  آرٹیکل موجودہ گرمی کی لہر اور حکومتی اقدامات  

    May 20, 2022
  • کرسی رے کرسی !!! 

    May 20, 2022
  • پاکستان کو معاشی تباہی سے بچانا ہوگا

    May 20, 2022
  • 1

    فریش پی ایچ ڈی نوجوانوں کیلئے شروع کردہ پروگرام ناکام

  • 2

    دہشت گردی میں بھارتی ’’را‘‘ ملوث 

  • 3

     پہلا لیکچر

  • 4

    اتفاق

  • 5

    مفاد پرست سیاستدان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دین آسان ہے!

  • 2

    حکمت

  • 3

    برکاتِ ایمان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط 

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    قیام پاکستان

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد 

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    اقتباس

  • 3

    ضربِ کلیم

  • 4

    ازخطبات اقبال

  • 5

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group