انجینئرز ٹائون سوسائٹی الیکشن، شہباز کھوکھر جیت کیلئے پرعزم

لاہور (کامرس رپورٹر) امیدوار برائے صدر انجینئرز ٹائون سوسائٹی ملک شہباز علی کھوکھر نے کہا کہ 3 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہا ہوں، سوسائٹی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور سوسائٹی کو مثالی بنایا ہمارے کئے ہوئے کام ایمانداری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ملک شہباز علی کھوکھر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پراپرٹی یا سوسائٹی میں ڈویلپر کا کام نہیں کرتے مخالفین پراپیگنڈہ کررہے ہیں جو کہ خود بھی سوسائٹی ممبر نہیں ان کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ اور زمیندارہ سے منسلک ہوں کبھی بھی سوسائٹی میں پراپرٹی کی خریدوفروخت کا کام نہیں کیا۔ مخالفین کارکردگی دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ ملک شہباز علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ سوسائٹی ممبران اور رہائشیوں نے کارکردگی کی بنیاد پر مجھے دوبارہ صدر نامزد کیا ہے۔ آئندہ صدر منتخب ہوکر سوسائٹی کی تعمیروتری کیلئے کام کریں گے۔ ممبران و رہائشیوں کے مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں گے۔