Waqt News
Thursday | May 19, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شیری رحمان نے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات کی مذمت کی
  • شدید گرمی ،ہیضہ ، ڈائریا،ٹائیفائیڈجیسی بیماریاں پھیلنے لگیں
  • لاہور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری
  • روڈ ریج کیس ، بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قیدکی سزا
  • این ایچ اے نے حسن آباد کے مقام پر شاہراہ قراقرم پر متبادل راستہ تیار کرلیا

لاہور دھماکہ! تمام محرکات کا جائزہ لینے کی ضرورت

Jan 22, 2022 6:29 AM, January 22, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
لاہور دھماکہ! تمام محرکات کا جائزہ لینے کی ضرورت

 ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر پشاور‘ کوئٹہ اور اسلام آباد کے بعد پنجاب کے دارالحکومت لاہور تک آگئی۔ گزشتہ روز نئی انارکلی لاہور میں پان منڈی کے قریب بم دھماکہ میں ایک 9 سالہ بچے سمیت تین افراد شہید اور 29 زخمی ہوگئے جنہیں فوری علاج معالجہ کیلئے قریبی میو ہسپتال اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ جمعرات بعداز دوپہر ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک عمارت منہدم ہو گئی جبکہ متعدد عمارتوں کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی آٹھ موٹر سائیکلوں اور ریڑھیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ زخمیوں اور دیگر افراد نے چیخ و پکار شروع کر دی اور لوگ جانیں بچانے کیلئے بھاگ نکلے۔ دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور اسکی آواز دور دور تک سنی گئی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق اس پلانٹڈ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جو موٹر سائیکلوں کے پاس بکس میں نصب کرکے رکھا گیا تھا۔ 

 ملک کو بچانے کا وقت آگیا ہے، اسد عمر 

وزیراعظم عمران خان نے انارکلی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ کرنیوالے قانون سے بچ نہیں پائیں گے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انارکلی دھماکہ کی ذمہ داری بلوچ نیشنل آرمی نے قبول کرلی ہے۔ 

دنیا بھر میں شہد کی مکھیوں کا عالمی دن (کل)منایا جائے گا

اس دھماکے کے پس پردہ مقاصد و محرکات تو پولیس کی حتمی انکوائری رپورٹ سے ہی معلوم ہو سکیں گے۔ تاہم وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان سے بادی النظر میں اس دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ہاتھ ملوث نظر آتا ہے جن کے بقول کالعدم ٹی ٹی پی سے سیزفائر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز انارکلی دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ شہروں کیلئے ریڈالرٹ جاری کیا جا چکا تھا جن میں لاہور بھی شامل ہے۔ انکے بقول اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں کہ لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے۔ 

یہ حقیقت تو اظہر من الشمس ہے کہ افغانستان پر طالبان کے غلبہ کے بعد بھی کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنی دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھیں جنہیں طالبان قیادت کی جانب سے ہتھیار ڈالنے اور پرامن شہری بن کر رہنے کا کہا بھی گیا مگر کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان طالبان کی ہدایات بھی درخوراعتنا نہ سمجھیں جبکہ پاکستان حکومت کی جانب سے بھی انہیں متعدد بار وارننگ دی گئی کہ وہ دہشت گردی کی کارروائیاں ترک کردیں۔ اسکے باوجود انہوں نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور گزشتہ ماہ  جب انہوں نے سیز فائر ختم کرنے کا بھی اعلان کر دیا تھا تو انٹیلی جنس اور سکیورٹی ذرائع کی جانب سے ان پر کڑی نگرانی رکھنے اور انکے ٹھکانوں پر ٹھوس اپریشن کرنے کی ضرورت تھی۔ کالعدم ٹی ٹی پی نے سیزفائر ختم کرنے کے بعد نہ صرف کے پی کے اور بلوچستان میں اپنی دہشتگردی کی کارروائیاں بڑھائیں بلکہ انکی ذمہ داری بھی قبول کی جاتی رہی جو لامحالہ حکومتی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے جبکہ انکے کھل کھیلنے سے اس بارے بھی کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں رہتی کہ انہیں پاکستان میں دہشت گردی کے ذریعے انتشار پھیلانے کیلئے ہمارے ازلی مکار دشمن بھارت کی سرپرستی اور فنڈنگ حاصل ہے جس کا بھارتی اعلیٰ حکام اعلانیہ اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔ اس صورتحال میں یہ نتیجہ اخذ کرنا قرین قیاس نظر آتا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دوسرے دہشت گردوں کو ہماری سکیورٹی فورسز میں موجود لیپس سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل رہا ہے۔ 

عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنچاب برطرفی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

بے شک افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساتھ امریکہ کی بدگمانیاں بھی پیدا ہوئی ہیں جبکہ اب افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے اور طالبان حکومت کو تسلیم کرانے کیلئے بھی پاکستان اقوام عالم میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے جس کیلئے پاکستان کی میزبانی میں ٹرائیکا پلس سمیت متعدد نمائندہ عالمی اجلاس بھی منعقد ہو چکے ہیں جس پر طالبان حکومت کو پاکستان کے ساتھ مسلم برادرہڈ کی بنیاد پر خوشگوار مراسم کی جانب بڑھنا چاہیے تاہم بادی النظر میں یہی محسوس ہوتا ہے کہ طالبان حکومت خود بھی پاکستان کے حوالے سے بعض تحفظات کا شکار ہے جس کا عندیہ بھی طالبان حکام کی جانب سے دیا جا چکا ہے۔ 

صوبہ پنجاب میں سکینڈری ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری 

اس صورتحال میں ہمیں لازمی طور پر اپنے مفادات کو پیش نظر رکھنا ہوگا اور افغانستان کی ایسی حکومت کے ساتھ جس کی جانب سے فی الوقت ٹھنڈی ہوا کا جھونکا بھی نہ آرہا ہو‘ تعلقات بڑھاتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے ہرگز نہ چھوڑا جائے اور سنجیدگی کے ساتھ اس امر کا ضرور جائزہ لیا جائے کہ طالبان حکومت کا بے لوث ساتھ دیکر کہیں ہم اقوام عالم میں تنہائی کا شکار تو نہیں ہو جائیں گے۔ بھارت تو یقیناً موجودہ صورتحال میں دہرا کردار ادا کر رہا ہے۔ اسے افغانستان میں طالبان کے غلبہ کے بعد جو ہزیمت اور خفت اٹھانا پڑی‘ اس کا بدلہ وہ پاکستان سے لینے کی ٹھانے بیٹھا ہے۔ اس حوالے سے وہ جہاں کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی کرکے اسے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے سرگرم کر چکا ہے وہیں وہ طالبان حکومت کو پاکستان سے بدگمان کرنے کی سازشیں بھی بروئے کار لا سکتا ہے اس لئے ہمارے حکمرانوں کو جہاں بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم کی بحالی کے معاملہ میں محتاط رہنا ہے وہیں ہمارے سکیورٹی اداروں کو بھی دہشت گردی کے ہر روٹ کاز کا کھوج لگانا انکی مکمل سرکوبی کیلئے متحرک ہونا ہوگا۔ 

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا

بے شک ہماری عسکری قیادتوں نے آخری دہشت گرد کے مارے جانے تک دہشت گردی کی جنگ جاری رکھنے کا عزم باندھا ہوا ہے اور اب تک اس جنگ میں بیش قیمت قربانیوں کے ساتھ بیشتر کامیابیاں بھی حاصل کی گئی ہیں تاہم ملک میں پھیلنے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر اس امر کی متقاضی ہے کہ آخری دہشت گرد تک کے مارے جانے کا ہدف بہرصورت پورا کیا جائے بصورت دیگر تاک میں بیٹھا ہمارا دشمن ہماری کسی بھی کمزوری سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اگر انارکلی دھماکے میں بلوچستان کی عسکری تنظیم بی این اے بھی ملوث ہے تو بھی اس میں بھارتی ’’را‘‘ کا ہاتھ خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا جو پہلے ہی بلوچستان کی خود ساختہ علیحدگی پسند تنظیموں کی سرپرستی اور فنڈنگ کرکے انہیں پاکستان کی سلامتی کیخلاف کھلم کھلا استعمال کررہی ہے۔ حکومت کی جانب سے انارکلی دھماکہ کے ملزموں کو اگرچہ کیفرکردار کو پہنچانے کا عزم باندھا گیا ہے تاہم ایک عرصہ سے امن و امان کا گہوارا بنے لاہور کو پھر انسانی خون میں نہلانے کا واقعہ ہماری حکومت اور انتظامیہ کیلئے لمحۂ فکریہ ضرور ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی آئینی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • قعرِ دریا‘‘ میں ’’تختہ بند‘‘ ہوئے انسان 

    May 18, 2022
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • سپریم کورٹ کےفیصلےکے بعد پنجاب میں ممکنہ سیاسی بحران سے ...

    May 17, 2022 | 21:40
  • سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

    May 18, 2022 | 17:59
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • شیری رحمان نے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات کی مذمت کی

    May 19, 2022 | 15:58
  • شدید گرمی ،ہیضہ ، ڈائریا،ٹائیفائیڈجیسی بیماریاں پھیلنے ...

    May 19, 2022 | 15:47
  • لاہور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ...

    May 19, 2022 | 15:44
  • روڈ ریج کیس ، بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قیدکی ...

    May 19, 2022 | 15:34
  • این ایچ اے نے حسن آباد کے مقام پر شاہراہ قراقرم پر متبادل ...

    May 19, 2022 | 15:32
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • سری لنکا، بنگلہ دیش کے بعد پاکستان؟؟؟؟

    May 19, 2022
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • سر دیکھیں یہ ہے میرا کام!!!!

    May 18, 2022
  • ارکان متوقع فیصلے اور اسکے اثرات پر ایک دوسرے سے ...

    May 18, 2022
  • 1

    صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے اور اس کے اثرات

  • 2

    بلاول بھٹو کا دورۂ امریکہ  تعلقات میں بہتری کا غماز 

  • 3

    حکومتی اتحادیوں کی جانب سے فوری فیصلوں کی ضرورت

  • 4

    پاک چین وزرائے اعظم کا  سی پیک منصوبے تیز کرنے پر اتفاق

  • 5

    دہشت گردی کی نئی لہر 

  • 1

    جمعرات ، 17 شوال 1443ھ‘ 19 مئی 2022ء

  • 2

    بدھ ، 16 شوال 1443ھ‘ 18 مئی 2022ء

  • 3

    منگل ، 15 شوال 1443ھ‘ 17 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنا ہونگے

    May 19, 2022
  • ’کیا پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ملک ہے؟‘

    May 19, 2022
  • میرا سکول اور عمران خان کا جلسہ

    May 19, 2022
  • سخت فیصلے کرنے کا وقت ہے

    May 19, 2022
  • تارکینِ وطن کے لیے مخصوص سیٹیں

    May 19, 2022
  •  27 شوال …طائف کا تبلیغی سفر

    May 19, 2022
  •  ڈیمز بنائیں پاکستان بچائیں(2)

    May 19, 2022
  •  پاکستانی معیشت؟ 

    May 19, 2022
  • قومی معیشت اور عالمی کساد بازاری 

    May 19, 2022
  • جسٹس فدا محمد خاں، یادیں اور باتیں

    May 19, 2022
  • 1

    مفاد پرست سیاستدان

  • 2

    گنگا رام کے باہر آمدورفت کے مسائل

  • 3

    چیئرمین نیپرا توجہ کریں

  • 4

     ہفتہ وار چھٹی کی بحالی کا مسئلہ

  • 5

    بزرگوں سے دعائیں لیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حکمت

  • 2

    برکاتِ ایمان

  • 3

    عبادت

  • 1

    قیام پاکستان

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد 

  • 4

    پاکستان یا ہندوستان

  • 5

    پاکستان اور اسلام کی عزت

  • 1

    ضربِ کلیم

  • 2

    ازخطبات اقبال

  • 3

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 4

    لب پہ آتی

  • 5

    ضربِ کلیم

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group