عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں.وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر حزب اختلاف قانون کے تحت ریلیاں نکالے گی تو حکومت اسکی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔
انہوں نے جمعہ کے روز کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں براڈشیٹ معاملے میں مزید انکشافات ہوںگے اور یہ آئندہ انتخابات میں پانامہ ٹو ثابت ہوگا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسی سازشوں کو روکنے کیلئے چوکس ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو تیل کی سمگلنگ روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔