بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ،مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ،مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا،مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ایک ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں تین مرتبہ اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نیا ڈرامہ شروع کردیا گیا ہے۔حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے کے مطابق غریب پر مہنگائی مسلط کررہی ہے۔موجودہ حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف کی کالونی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔پاکستان میں مہنگائی سے متعلق تمام فیصلے آئی ایم ایف کی مرضی سے کیے جا رہے ہیں۔عمران خان برائے نام کے وزیراعظم رہ گئے ہیں۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عمران خان فوری وزارت عظمیٰ کے عہدے سے الگ ہو جائیں۔عمران خان ایک ناکام وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔