صدر پیوٹن1.37ارب ڈالر محل کے مالک ہیں، روسی اپوزیشن لیڈر

روس میں اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی نے تحقیقاتی ویڈیو رپورٹ میں صدر پیوٹن پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایک اعشاریہ سینتیس ارب ڈالر مالیت کے محل کے مالک ہیں۔ صدارتی محل کے ترجمان نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ بحیرہ اسود کے ساحلی علاقے پر بنا محل صدر پیوٹن کو رشوت کے طور پر دیا گیا۔ نوالنی نے اسے تاریخ کی سب سے بڑی رشوت بھی قرار دیا ہے۔ محل میں ایک کسینو، آئس ہاکی کمپلیکس اور انگوروں کا باغ ہے۔روس کے صدارتی محل کے ترجمان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے، نوالنی جرمنی سے واپسی پر ماسکو میں گرفتار کر لیے گئے تھے۔