چین کے چھونگ چھِنگ نے گزشتہ سال 5جی کے 39ہزار مراکز تعمیر کئے

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھِنگ نے گزشتہ سال کے اختتام تک5جی کے تقریباً 39ہزار مراکز تعمیر کئے، کیونکہ شہر ڈیجیٹل ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دے رہاہے۔چھونگ چھِنگ بلدیہ کی 5ویں عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے دوران اپنی حکومتی رپورٹ بتاتے ہوئے میئر ٹانگ لیانگ ژی نے کہا کہ 5جی کی خدمات شہرکے تمام بڑے علاقوں میں موجود ہیں اور 48لاکھ افراد کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ رواں سال شہر 5جی اسٹیشنز کی کل تعداد 60ہزار تک لے جائے گا اور 5جی ٹیکنالوجی کو صنعتی ترقی کے ساتھ مربوط کرنے بارے فروغ دے گا۔صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر لیو لی ہونگ کے مطابق چین نے گزشتہ سال نومبر تک 5جی کے 7لاکھ18ہزار اسٹیشنز بنائے ہیں۔