انگلینڈ اور ویلز کے کئی علاقوں کو طوفان کرسٹوف کا سامنا

انگلینڈ اور ویلز کے کئی علاقوں کو طوفان کرسٹوف کا سامنا رہا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے کئی علاقوں کو طوفان کرسٹوف کا سامنا ہے،طوفان کے باعث مانچسٹر سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں اور گھر پانی میں ڈوب گئے، بعض علاقوں سے لوگوں کا انخلا جبکہ کورونا وبا کے دور میں سیلاب نے لوگوں کی مشکلات بڑھادیں۔محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ۔ صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشے کے باعث فوج کو طلب کرلیا گیا۔