احتساب کا عمل مایوس کن قوم کی لوٹی رقم واپس نہ آسکی‘ثروت اعجازقادری
کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ احتساب کا عمل مایوس کن قوم کی لوٹی گئی رقم وصول نہیں کی جاسکی ،چینی ،آٹا ،پیٹرول کے اسکینڈل منظر پر آئے مگر غریبوں کا حق مارنے والوں پر سے نظریں ہٹالی گئیں ،امیر امیرتر اور غریب غربت کے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہے ،زکواۃ کا نظام غربت کو کم کرتا ہے مگر زکواۃ میں بھی کرپشن کرکے غریب وحقدار کو محروم کیا جارہا ہے ،وفاقی وصوبائی سطح پر زکواۃ کا چیک اینڈ بیلنس کا نظامبہتر نہیںمن پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ بند کیا جائے ،انصاف ،تعلیم ،صحت کو غریب سے دور کردیا گیا ہے چکی میں پسے عوام کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں ،ملک کا آئین مظلوم کو فوری انصاف ،بہتر تعلیم اور حقوق مہیا کرتا ہے ،حکمران آئین کی بالادستی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں تو سب س پہلے غریبوں کو ریلیف اور حقوق مہیا کئے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کورونا وباء میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے سرکاری اپتالوں میں سہولتیں میسر نہیں ہے ،وینٹی لیٹر کم ہونے کے سبب اموات میں اضافہ ہورہا ہے ۔