جناح اسپتال کے ملازمین کا اپ گریڈیشن اور پرموشن کا مطالبہ
کراچی (نیوزرپورٹر)جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جی پی ایم سی)کے ملازمین نے صوبائی وزیر برائے صحت اور سیکرٹری صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی میٹنگ بلاکر ترقیوں سے محروم ملازمین کو اگلے گریڈ جلد از جلد پرموٹ کیا جائے تاکہ ملازمین کے اندر پاء جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔ ملازمین نے کہا کہ چند ماہ قبل ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نرسنگ اسٹاف کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دی گئیں مگر لوئر اسٹاف ان ترقیوں اور مراعات سے محروم رہے ۔ اس حوالے سے ملازمین نے جوائنٹ ڈائریکٹر جی پی ایم سی مطالبہ کیا کہ گریڈ ایک سے گریڈ 15کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے تاکہ ان میں پاء جانے والے بے چینی اور بے یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوسکے۔