فوڈ ڈلیوری کی آڑ میںلوٹ مار کی ویڈیومنظرعام پر آگئی
کراچی(وقائع نگار)شہرقائد میں فوڈ ڈلیوری کی آڑ میں جرم کا چوتھا واقعہ پیش آیا، گلزار ہجری میں فوڈ ڈلیوری سروس کا روپ دھارے ملزمان نے شہری کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق لوٹ مار کا یہ واقعہ کرچی کے علاقے گلزار ہجری میں پیش آیا،جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آچکی ہے ۔ ویڈیو میں دکھایاگیاہے کہ ملزمان نے پہلے گلی کا ایک چکر لگایا اسی دوران سفید کار گھر کے باہر رکی۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان گلی سے گھوم کر کار کے پاس آپہنچے،موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا ملزم کار کے پاس اترا اور اسلحہ نکال لیا، مسلح ملزم نے آن لائن فوڈڈلیوری سروس کابیگ بھی لٹکا رکھا تھا۔ ویڈیو میں شہری کو کار کے اندر مزاحمت کرتے دکھایا گیاہے۔