اپوزیشن ہوس اقتدار میں ملک دشمن بیانیہ سے باز رہے: حبیب عرفانی
لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے انصاف مذہبی امور ونگ کے صدر و سجادہ نشین سندر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی نے کہا ہے اپوزیشن ہوس اقتدار میں ملک دشمن بیانیہ سے باز رہے عوام ان کی فوج اور عدلیہ کے خلاف مسلسل محاذ آرائی سے تنگ آ چکے ہیں اسلام آباد شو میں کم تعداد نے ان کو بے نقاب کر دیا حکومت کو پی ڈی ایم قیادت کے ملک دشمن بیانئے کا سخت نوٹس لینا چاہئے ملکی سلامتی کے خلاف بولنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے مشائخ اور ان کے کروڑوں مریدین ملک دشمن عناصر کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ آگے رہے ہیں ۔