ساہیوال پیکج‘وزیراعلیٰ نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی:نعمان لنگڑیال
لاہور (پ ر ) صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساہیوال دورے نے ثابت کر دیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں اور شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سیکھنے کی ضرورت ہے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا جائیدادیں اور بینک بیلنس بنانے والا شہباز شریف سردار عثمان بزدار کا مقابلہ کیسے کر سکتا ہے کاش ن لیگ نے بھی کرپشن کی سیاست نہ کی ہوتی تو آج پاکستان مقروض نہ ہوتا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ساہیوال میں امیر غریب سب کو سینے سے لگایا اور انکے لیے ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا تاکہ ساہیوال میں رہنے والے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو صوبائی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کے حکمرانوں کا بھی وہی حال ہوا جو مغل بادشاہوں کا ہوا۔ پی ڈی ایم ایک فلم تھی جو بری طرح سینما گھروں میں فلاپ ہوئی لوگوں نے جب فلم دیکھی تو ڈبہ ڈبہ کی آوازیں لگا کر سینماگھروں سے باہر آگئے۔