Waqt News
Saturday | March 06, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے
  • مہنگائی میں اضافہ 22اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں 5سستی ادارہ شماریات
  • کرونا کے بعد دنیا میں‌ ایک اور وائرس پھیلنے کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجادی
  •  اظہر علی نے نوجوان کھلاڑیوں کو تسلسل سے مواقع دینے کا مطالبہ کر دیا
  • پنجاب یونیورسٹی نے مسلسل پانچویں  مرتبہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ جیت لی

جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

Jan 22, 2021 7:04 AM, January 22, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

جوبائیڈن کی بطور امریکی صدر کی حلف برداری‘ وزیراعظم عمران خان کی مبارکباد اور مل کر کام کرنے کی پیشکش

جوبائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اور وہ امریکہ کے 46ویں صدر بن گئے۔ نائب صدر کملاہیرس بھی حلف اٹھا کر پہلی امریکی خاتون نائب صدر بن گئیں۔ امریکہ کے 46ویں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ کا دن ہے‘ یہ جمہوریت کا دن ہے‘ آج ہم ایک امیدوار نہیں بلکہ ایک مقصد کی کامیابی منا رہے ہیں۔ میں امریکی آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں‘ انہوں نے کہا کہ امریکی قوم عظیم ہے‘ ہمیں بہت کچھ درست کرنا ہے‘ بہت سے زخموں پر مرہم رکھنا ہے‘ نسلی امتیاز کے خاتمے کا خواب اب مزید ٹالا نہیں جا سکتا۔ آج میری روح قومی اتحاد اور نسلی اتحاد کے مقصد سے جڑی ہے۔ جانتا ہوں ہمیں تقسیم کرنیوالی طاقتیں گہری ہیں اور حقیقت رکھتی ہیں۔ آج جمہوریت جیت گئی ہے۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح آج بھی ہم سب مل کر امن کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ ہمیں آج حقیقی معنوں میں متحدہ ریاست ہائے امریکہ بننا ہوگا۔ اختلاف بغیر لڑائی‘ تشدد کے حل کئے جا سکتے ہیں۔ جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد ایم خان اور انکی بیگم روزناریہ اسد نے کی۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے نئے صدر جوبائیڈن کو مبارکباد دی ہے۔ ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ جوبائیڈن کے ساتھ تجارت‘ معاشی انگینج منٹ‘ کرپشن کے خاتمہ اور خطے اور اس سے باہر امن کے فروغ کیلئے پاک یوایس پارٹنر شپ کو مستحکم بنانے کیلئے مل کر کام کے منتظر ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری نے بھی جوبائیڈن کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ جوبائیڈن مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔ 

مہنگائی میں اضافہ 22اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں 5سستی ادارہ شماریات

امریکی تاریخ میں پہلی بار اقتدار کی پرامن منتقلی سوالیہ نشان بنی نظر آئی۔ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی کامیابی کو صدارتی الیکشن میں دھاندلی سے تعبیر کیا اور ان نتائج کو مسترد کرتے ہوئے 6 جنوری کو نو منتخب امریکی انتظامیہ کی توثیق کیلئے بلائے گئے کانگرس کے اجلاس کو سبوتاژ کرنے کیلئے اپنے حامیوں سے حملہ کرادیا جس میں پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ اسکے بعد ٹرمپ کے خلاف شدید ردعمل آیا۔ ان کیخلاف مواخذے کی کارروائی کا اعلان ہوا۔ غداری کے مقدمات کے مطالبات ہونے لگے تو ٹرمپ کے رویے میں واضح تبدیلی نظر آئی۔ انہوں نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے جوبائیڈن کیلئے راستہ چھوڑ دیا۔ 20 جنوری کو جوبائیڈن نے امریکی صدر کا حلف اٹھایا۔ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔ یہ امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ وائٹ ہائوس سے جانیوالے صدر نے اپنے جان نشین کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کی ہو۔ ٹرمپ نے البتہ جوبائیڈن کو بے دلی سے ہی مبارکباد دی ہے۔ اس سے سیاسی کشیدگی میں بڑھتا ہوا گراف روکنے میں مدد مل سکتی ہے مگر ٹرمپ کے رویے نے امریکی نظام اور روایات کو مجروح کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ 

کرونا کے بعد دنیا میں‌ ایک اور وائرس پھیلنے کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ٹرمپ نے نئی انتظامیہ کیلئے کئی مسائل چھوڑے ہیں۔ اندرونی طور پر ٹرمپ دور میں نسل پرستی کو ہوا دی گئی۔ جوبائیڈن کی فتح کو تسلیم نہ کرکے امریکیوں میں سیاسی تقسیم کو گہرا اور نفرتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ جوبائیڈن کیلئے وہ سب سے بڑا چیلنج کرونا کی صورت میں چھوڑ گئے۔ کرونا سے نمٹنے‘ اسکے پھیلائو کو روکنے کیلئے ٹرمپ نے شروع میں غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ پانی سر سے اوپر چلا گیا تو ہوش کے ناخن لئے مگر اس وقت کرونا کنٹرول سے باہراور ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن چکا تھا۔ امریکہ کیلئے خارجہ معاملات بھی ٹرمپ کافی حد تک بگاڑ گئے۔ افغانستان میں امن کی بحالی کے معاملے میں بھی انکی پالیسی مثبت رہی۔ ٹرمپ کا مسلم ممالک بارے رویہ معاندانہ رہا جس کا اعلان وہ اپنی صدارتی مہم میں کر چکے تھے۔ ٹرمپ نے کوئی نئی جنگ توشروع نہیں کی جس کے کریڈٹ کے وہ دعویدار بھی ہیںلیکن چین اور ایران کے ساتھ حالات کو وہ جنگ کی طرف ہی لے جا رہے تھے۔ ان کو ایک اور ٹرم اور مل جاتی جس کا وہ یقین کئے ہوئے تھے تو مذکورہ ممالک کیخلاف جنگ کی نوبت آسکتی تھی۔ جنگ کی دھمکیاں تو دینے میں ٹرمپ’’ شیر‘‘ تھے۔ پاکستان کو بھی جنگ کی دھمکیاں دیتے رہے۔ امداد بھی بند کردی تھی۔ 

 اظہر علی نے نوجوان کھلاڑیوں کو تسلسل سے مواقع دینے کا مطالبہ کر دیا

ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کی امید دلائی‘ پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی پیشکش کی۔ ثالث ہونے کیلئے غیرجانبداری اولین شرط ہے۔ مودی نے ٹرمپ کی ثالثی کو مسترد کردیا۔ اس پر ٹرمپ نے خاموشی اختیار کرلی۔ تاہم جلد ہی وہ مودی اور بھارت کے شانہ بشانہ ہو گئے۔ خطے میں ایسی غیرمتوازن امریکی پالیسی کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ پاکستان کو امریکہ کی طرف سے نائن الیون کے بعد فرنٹ لائن اتحادی قرار دیا جاتا رہا۔ پاکستان نے اپنی استعداد سے بڑھ کر افغان وار میں امریکہ کا ساتھ دیا حتیٰ کہ پاکستان خود بھی بدترین دہشت گردی کا شکار ہوا۔ بھارت کے ایماء پر امریکہ نے پاکستان سے دوریاں اختیار کرنے کا سلسلہ شروع کیا جو بدترین بے اعتمادی اور کشیدگی پر منتج ہوا۔ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آخری دنوں میں بھارت کو جدید اسلحہ کی فراہمی کے معاہدے کئے۔ اُدھر امریکہ میں صدارتی الیکشن ہو رہے تھے اِدھر امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدے کر رہے تھے۔ امریکہ بھارت کو چین کیخلاف کھڑا کرنا چاہتا ہے جبکہ بھارت کا اول و آخری ہدف پاکستان ہے۔ 

پنجاب یونیورسٹی نے مسلسل پانچویں  مرتبہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ جیت لی

جوبائیڈن ٹرمپ کے صدارتی دور سے قبل امریکہ کے نائب صدر تھے۔ وہ خطے کے حالات کو بڑی اچھی طرح جانتے  اور سمجھتے ہیں۔ ڈیموکریٹس کی خارجہ پالیسی نسبتاً پاکستان کی حمایت میں رہی ہے۔ امید کی جانی چاہیے کہ جوبائیڈن خطے کے سلگتے مسائل کے پرامن حل کی طرف توجہ دیں گے جس میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل کشمیر ایشو ہے۔ اسکے بعد افغان مسئلہ ہے۔ افغان مسئلہ ٹرمپ کافی حد تک طے کرا گئے ہیں۔ نئی امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی افغان پالیسی کو جاری رکھے تو بہتر ہے۔ کشمیر اور افغانستان کے مسائل حل ہو جاتے ہیں تو خطے میں امن بحال ہو سکتا ہے جس کے مثبت اثرات عالمی امن پر بھی یقیناً پڑیں گے۔ پاکستان کو جوبائیڈن کے پالیسی خطاب کا انتظار ہے جس کے بعد صورتحال سامنے آئیگی کہ وہ عالمی امن کیلئے کیا سوچ رکھتے ہیں۔ ایک بات تو واضح ہو گئی کہ امریکیوں نے صدارتی الیکشن میں کسی بھی قسم کی شدت پسندی کو مسترد کر دیا ہے۔  

سٹین کٹنگ ردرفورڈ کاپی ایس ایل کے باقی میچز کیلے واپس آنے کا اعلان
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اداریہ


مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  • پوپ فرانسس کی ہم جنس پرستوں کیلئے سماجی تحفظ کی حمایت

    Oct 22, 2020 | 13:54
  • دنیابھرمیں آج عالمی یوم امن منایاجارہاہے

    Sep 21, 2020 | 12:19
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن 21ستمبر پیرکومنایا ...

    Sep 19, 2020 | 12:35
  • نر یندری مودی کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے ...

    Aug 15, 2019 | 20:14
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے

    Mar 06, 2021 | 09:48
  • کرونا کے بعد دنیا میں‌ ایک اور وائرس پھیلنے کا خدشہ، ڈبلیو ...

    Mar 06, 2021 | 09:23
  • قومی فاسٹ باؤلر محمدعباس کا ہیمپشائر کرکٹ سے معا ہدہ

    Mar 06, 2021
  •  پی ایس ایل التوا ملک میں انٹر نیشنل میچز کیلئے خطرہ ...

    Mar 06, 2021
  • شاہد آفریدی کا بیٹیوں کے ہمراہ خوبصورت فوٹو شوٹ وائرل

    Mar 06, 2021
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عوام پر حکمرانی یا عوام کی حکمرانی!!!!

    Mar 06, 2021
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • سیدنا نبی رحمت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ ...

    Mar 05, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  •  آصف زرداری کو سلام!!!!!

    Mar 04, 2021
  • 1

    پی ٹی آئی حکومت کے مستقبل کا دارومدار قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس پر ہی ہے

  • 2

    مسئلہ کشمیر پر امریکہ کردار ادا کرے

  • 3

    کرونا: پی ایس ایل 6  غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

  • 4

    جمہوریت کی بقاء و مضبوطی کیلئے تحمل و برداشت کے فروغ کی ضرورت

  • 5

    اقلیتوں کیخلاف بھارتی مظالم  عالمی تنظیموں کا نوٹس 

  • 1

    ہفتہ‘  21رجب المرجب  1442ھ‘  6؍مارچ 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 3

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 4

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 5

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اعتماد کا ووٹ آبرومندانہ فیصلہ

    Mar 06, 2021
  • ’’قائداعظمؒکاپاکستان ؔاور گیلانی، یوسفِ ...

    Mar 06, 2021
  • وزیراعظم کا قوم سے خطاب اور اعتماد کا ووٹ

    Mar 06, 2021
  • زرعی زمینوں پر رہائشی اسکیمیں

    Mar 06, 2021
  • کل سے بڑا سانحہ!… جاگو پاکستان

    Mar 06, 2021
  • قومی سیاست کا ایک اہم موڑ

    Mar 06, 2021
  • ’’ ایک زردای سب پہ بھاری کیوں؟‘‘ جیل میں دلچسپ ...

    Mar 06, 2021
  • ابھی عشق کے امتحاں اوربھی ہیں۔۔! 

    Mar 06, 2021
  • زکوٰۃ اسلام کا اہم رُکن 

    Mar 06, 2021
  • پاک-چین آہنی دوستی نئے دور میں مزید مستحکم 

    Mar 06, 2021
  • 1

    بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے 

  • 2

    موبائل فونز کے استعمال میں مشکلات

  • 3

    ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت

  • 4

    بوڑھے پنشنرز پولیس کے ڈنڈے نہیں کھاسکتے

  • 5

       مالی مدد کی ضرورت 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دروغ گوئی سے اجتناب

  • 2

    نماز کی تاکید

  • 3

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 4

    معاف کرنے کی عادت

  • 5

    حکمت 

  • 1

    قربانیاں

  • 2

    ایمان 

  • 3

    منزل

  • 4

    ہمیں 

  • 5

    یقین

  • 1

    آشنائی

  • 2

    قوم 

  • 3

    خاک و خوں

  • 4

    جس 

  • 5

    حیات

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

  • 2

    اعتماد کا ووٹ،اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں گی. مولانا فضل الرحمن کا ...

  • 3

    جتنے لوگوں کی خریدو فروخت ہوئی ہے یہ ایک شخص کے بندوں نے کی ہے اس کا نام ہے آصف ...

  • 4

    دنیا کے تیز رفتار ترین طیارے کی تصاویر جاری

  • 5

    تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group